دمشق:(مشرق نیوز)شام میں باغیوں کی پیش قدمی،حمص اور دارہ شہر پر بھی قبضہ،دمشق سے چند کلو میٹر دور رہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں باغی مسلسل پیش قدمی کرتے ہوئے بشار الاسد کی فوج کو مسلسل پیچھے ہٹنے پر مجبور کر رہے ہیں،جنگجو 2011 کے عرب بہار تحریک کے مرکز دارہ صوبے میں داخل ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق فوج نے ڈیل کے تحت پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا اور باغیوں کو دار الحکومت دمشق تک محفوظ راستہ دیا گیا، ایک طرف باغیوں کی دمشق کی جانب پیش قدمی جاری ہے تو دوسری طرف ہزاروں لوگ نئی خانہ جنگی کے باعث اپنے علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاسینئر ایرانی قدس فورس کے جنرلز نے شامی علاقوں سے انخلا شروع کردیا ،روسی فوج نے بھی طرطوس پورٹ سے انخلا کا آغاز کردیا ۔
شام میں باغیوں کی پیش قدمی،حمص اور دارہ شہر پر بھی قبضہ،دمشق سے چند کلو میٹر دور

















