اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج میں تربیت یافتہ شر پسند اور غیر قانونی افغان شہری بھی شامل تھے،1500 شرپسند اشتہاری مراد سعید کے ماتحت سرگرم تھےجو خودبھی ساتھ تھے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 21نومبرکو اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ہرقیمت پر امن وامان قائم رکھنے کی ہدایت کی، وزیرداخلہ کو ہدایت کی گئی کہ امن وامان سے متعلق پی ٹی آئی قیادت سےرابطہ کریں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے صدر اور چینی وفد کے دورے کے پیش نظر کئی بار احتجاج موخر کرنے کا کہا گیا، پی ٹی آئی کی احتجاج جاری رکھنے کی ضدپرسنگ جانی مقام کی تجویزدی گئی۔ وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرین نے سنگ جانی کے بجائے ریڈزون میں داخل ہوکرقانون کی خلاف ورزی کی، پرتشدد مظاہرین نے مارچ کے دوران ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا، مظاہرین نے آنسو گیس شیل اور کیل جڑی لاٹھیوں وغیرہ کا استعمال کیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پر تشدد احتجاج میں تربیت یافتہ شرپسند، غیرقانونی افغان شہری بھی شامل تھے، 1500 شرپسند مفرور اشتہاری مرادسعید کے ماتحت سرگرم تھے جو خودبھی ساتھ تھے۔ وزارت داخلہ کے مطابق قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےپرتشددمظاہرین کےساتھ انتہائی تحمل کامظاہرہ کیا، اسلام آباد میں ڈیوٹی پر متعین 3 رینجرز اہلکاروں کوگاڑی چڑھاکرشہید کیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق پر تشدد مظاہرین نے ایک پولیس اہلکار کو بھی شہید کیا جبکہ شر پسندوں کے ہاتھوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 232 اہلکار زخمی ہوئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پ±رتشدد مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگائی۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج کو تعینات کیا گیا، پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد اہم تنصیبات، وفود کیلئے محفوظ ماحول کویقینی بناناتھا۔ ترجمان وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ پاک فوج کا پرتشدد ہجوم سے کوئی ٹکراو ہوا اور نہ ہی انہیں کنٹرول کرنے پر تعینات تھی۔
پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج میں تربیت یافتہ شرپسند اور غیرقانونی افغان شہری شامل تھے، وزارت داخلہ

















