دہلی:(ایم این پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کےلئے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامند ہوگیا۔
پاکستان نے شرط عائد کی آئندہ بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیلئے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان کیلئے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے،بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل میں نہ آنے کی صورت میں میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، یو اے ای میں ہونیوالے میچز کی گیٹ منی سے اماراتی بورڈ پی سی بی کو حصہ دے گا،ادھر پی سی بی ذرائع نے کہا پاکستان کی شرائط نہ مانی گئیں تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل بھی قبول نہیں کرےگا۔
پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامند ہوگیا: بھارتی میڈیا

















