ماسکو:(مشرق نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خدشہ ظاہر کیا ہے نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اب بھی قاتلانہ حملوں سے محفوظ نہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے کہابدقسمتی سے امریکہ کی سیاسی تاریخ میں بہت سے اندوہناک واقعات رونما ہوئے ،ڈونلڈ ٹرمپ تجربہ کارو ذہین سیاست دان ہیں،امید ہے میری بات کو سمجھتے ہوئے محتاط رہیں گے،میرا نہیں خیال ٹرمپ صدر منتخب ہونے کے بعد بھی قاتلانہ حملوں سے محفوظ ہیں۔
ٹرمپ اب بھی قاتلانہ حملوں سے محفوظ نہیں،پیوٹن

















