پی ٹی آئی قیادت وہزاروں کارکنوں کیخلاف 8 مقدمات درج

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی قیادت وہزاروں کارکنوں کیخلاف 8 مقدمات درج کرلیے گئے،عمران ،بشریٰ ، علی امین گنڈاپور ،سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد نامزد ہیں۔

مقدمات انسداد دہشتگردی، اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں، اغوا ، کار سرکار میں مداخلت ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے،ایف آئی آر تھانہ شہزاد ٹاون،سہالہ ،بنی گالہ،کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون، نیلورمیں درج کی گئیں۔