پنجاب زندہ باد!فتنہ و انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام کا شکریہ‘مریم نواز

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے) بہت شکریہ پنجاب، پنجاب زندہ باد، وزیر اعلیٰ مریم نوازنے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کر دیا۔

مریم نواز نے پنجاب بھر میں راستے کھولنے ،اشیائے خورونوش کی فراہمی برقرار رکھنے کےلئے اقدامات اورنرخ بھی کنٹرول کرنے کا حکم دےدیا،مریم نواز نے کہاانتشار پسندوں کی وجہ سے ہونےوالی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے، عوام کو پہنچنے والی تکالیف و پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔

دریں اثنا مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میںسی بی ڈی نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا،اجلاس میں بتایا گیا چین،انگلینڈ ودیگر ممالک کی یونیورسٹیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس بنائیںگی،نوازشریف آئی ٹی سٹی میں Tang,Xurt اورBaifang انسٹیٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن کے کیمپس بنیں گے ، بکنگھم شائر یونیورسٹی ،امپیر ےل کالج لندن بھی کیمپس بنانے کےلئے تیار ہیں، انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے آئی ٹی سٹی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس ،انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنے گی ،چین کے اشتراک سے پاکستانی ادارہ پہلا فورٹئیر ڈیٹا سنٹر قائم کرےگا،وزیراعلیٰ نے اصولی منظوری دیتے ہوئے سی بی ڈی کو نوازشریف آئی ٹی سنٹر میںمزید عالمی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا ٹارگٹ دےدیا۔