واشنگٹن :(بیورورپورٹ)اسرائیل ،حزب اللہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوگیا۔
امریکہ کی سرپرستی میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے مطابق اسرائیل 60روز میں جنوبی لبنان سے اپنی فورسز کو واپس بلائے گا اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول علاقے کا کنٹرول لبنانی حکومت سنبھالے گی، معاہدے کے مطابق حزب اللہ اپنے جنگجو ، اسلحے کو دریائے لطانی سے ہٹائے گی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی، معاہدے کو دشمنی کے مستقل خاتمے کےلئے ڈیزائن کیا گیا ،اسرائیلی وزیراعظم نے کہا اگر حزب اللہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو دوبارہ حملے کرنے میں بالکل بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔
اسرائیل ،حزب اللہ میں جنگ بندی کا آغاز

















