کارکنوں نے گنڈاپور کو احتجاج سے کہیں بھی جانے سے روکدیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو احتجاج سے کہیں بھی جانے سے روک دیا۔

علی امین گنڈاپور کو لینے کیلئے گاڑی پہنچی اوربتایاگیا وزیراعلیٰ کے پی کو کسی ضروری کام سے کہیں جانا ہے تاہم مظاہرین نے کہیں جانے سے روک دیااور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہااب آپ کو بھاگنے نہیں دینگے۔