گروپ 20کے رکن ملکوں نے بھی غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

ریوڈی جنیرو (مشرق نیوز) گروپ 20کے رہنماوں نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں ایک جامع جنگ بندی کی جائے۔ گروپ 20 کا اہم اجلاس برازیل میں منعقد ہوا۔عرب ٹی وی کے مطابق برازیل میں منعقدہ اجلاس میں شریک رہنماوں نے یہ مطالبہ اجلاس کے اختتام پر کیا ہے۔ اس سلسلے میں مشترکہ طور پر بیان جاری کیا گیا ہے۔