پی ٹی آئی کے لوگ ڈبل ایجنٹ، مذاکرات کی آفر ہر وقت موجود ہے: خواجہ آصف

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پی ٹی آئی پہلے بھی دو مرتبہ حملہ آور ہوئی تھی، دونوں مرتبہ ان کے لیڈر ورکرز کو چھوڑ کر خود ہی بھاگ گئے تھے، پی ٹی آئی کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں،خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی سمیت یہ سب رنگ باز ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں، اس مرتبہ بھی آئیں گے تو شکست کھائیں گے، میری درخواست ہے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اپنے بچے بھی لائے، اپنے بچوں کو آگے لگائیں وہ لیڈ کریں، نواز شریف اور بھٹو خاندانوں پر بھی آزمائشیں آئیں، یہ لوگ آسمان سے تو نہیں اترے، مجھ پر، میری بیوی اور بیٹے پر بھی مقدمات بنے، بانی پی ٹی آئی سیاسی سطح پر مذاکرات نہیں چاہتے، با نی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرت چاہتے ہیں، خواجہ آصف نے واضح کیا ہماری مذاکرات کی آفر ہر وقت موجود ہے۔