پردے کے پیچھے بیٹھے لوگ خیبرپختونخوا عوام پر حکم فرماتے ہیں: عون چودھری

لاہور (اپنے نمائندے سے) رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری نے کہاہے پردے کے پیچھے بیٹھے لوگ خیبرپختونخوا عوام پر حکم فرماتے ہیں،ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کےخلاف استعمال ہورہی ہے،غیور عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں، عون چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے، کے پی کے غیور عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،ہمیں اپنی آزاد ریاست کی اہمیت کو جاننا ہے، ایسے کونسے ملک دشمن عناصر ہیں جو جلاو¿ ،گھیراو¿ کی فضا پیدا کرتے ہیں؟، ہمیں ان ممالک کو دیکھنا ہے جو آزاد ریاستیں نہیں ہیں، کچھ لوگ مدینہ کی ریاست کی بات کیا کرتے تھے انہوں نے بدتہذیبی ،بدمعاشی کے کلچر کو فروغ دیا ہے، اپنے بچوں کو سڑکوں پر لانے سے کیا حقیقی آزادی ملے گی؟، ہم اپنے بچوں کو استعمال نہیں ہونے دیں گے،رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے مزیدکہا ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کےخلاف استعمال ہورہی ہے، بیرون ملک بیٹھ کر افواج پاکستان کےخلاف مہم چلاتے ہیں، یہ بیرون ملک بیٹھ کر فلسطین یا کشمیر کیلئے مہم کیوں نہیں چلاتے، کیا آپ 9مئی والا واقعہ دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں،عوام اب آپ کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے، سیاسی موومنٹ یلغار،حملہ یا آگ لگانے سے نہیں چلتیں۔