آئی سی سی پی سی بی کے خط کا جواب دینے سے گریزاں

لاہور،دبئی:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر تاحال پی سی بی کے خط کا جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے جواب میں تاخیر عندیہ ہے بھارت نے کچھ بھی تحریری نہیں دیا،اکتوبر 2024 کی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کسی نے چیمپئنز ٹرافی شیڈول پر اعتراض نہیں کیا ، براڈ کاسٹرز کے منظور شدہ شیڈول پر بھارت سمیت تمام کرکٹ بورڈ نے رضامندی دکھائی،11 نومبر کو پاکستان میں ٹرافی ٹوور اور ایونٹ لانچ سے عین قبل بھارت نے پاکستان نہ آنے کی بات کردی،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان کافی پہلے ہوا، دسمبر 2023 میں ہوسٹ معاہدہ سائن ہوا ،بھارتی بورڈ نے پہلے حکومت سے اجازت کیوں نہیں لی۔

دوسری جانب براڈ کاسٹنگ رائٹس خریدنے والی کمپنی کا صبر جواب دے گیااورآئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول فوری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا،شیڈول کے اعلان میں تاخیر سے براڈ کاسٹرز کا بڑا نقصان ہو رہا ہے۔