نئی دہلی (مشرق نیوز) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے کے بعد ہائبرڈ ماڈل پر قائل کرنے کیلئے بھارتی بورڈ پی سی بی کو مالی نقصان سے ڈرانے لگا۔رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی پاکستان سے کسی دوسرے ملک منتقل ہوئی تو 65 ملین ڈالر میزبانی فیس سے ہاتھ دھونا پڑیں گے جبکہ دستبرداری کی صورت میں پابندیوں کے ساتھ ریونیو شیئر سے بھی محروم ہونا پڑسکتا ہے۔پاکستان نے بھارت کو چیمپئینز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم نہ بھیجنے پر سخت جواب دینے کا عندیہ دیا ہے، جس پر بھارت نے اپنے میڈیا کے ذریعے پی سی بی کو مالی نقصان سے ڈرانا شروع کردیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے 3 شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہے، بھارت ٹیم بھیجنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل اپنانے کیلئے آئی سی سی پر دباو¿ ڈال رہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے سے آئی سی سی کو بھی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ براڈکاسٹرز اور سپانسرز دونوں ہی توقع کرتے ہیں کہ آئی سی سی ایونٹس میں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
چیمپئینز ٹرافی‘ بھارتی بورڈ پاکستان کو مالی نقصان سے ڈرانے لگا

















