پاکستان سے دہشتگرد واپس نہ آئیں،فتنہ الخوارج نور ولی ،غٹ حاجی کی آڈیو لیک

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں داخل ہونےوالے دہشتگرد واپس نہ آئیں، فتنہ الخوارج کے نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی۔

لیک آڈیو میںغٹ حاجی کو نور ولی محسود دباو ڈال رہا ہے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگرد واپس نہ آئیں،ذرائع کے مطابق نور ولی محسود کو لیک آڈیو میں کہتے سنا جا سکتا ہے مجاہدین کو اطلاع کر دو واپسی کی کسی کو اجازت نہیں، ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے اور سب قربانی دینے کےلئے تیار رہیں، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں، کوشش ہے سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق لیک آڈیو واضح ثبوت ہے فتنہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان سے دہشتگردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں،خوارج کی افغانستان میں محفوظ پناگاہیں افغان طالبان کی براہ راست مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں۔