آئینی بنچز میں14 نومبر سے مقدمات کاآغاز،پرانے کیسز ترجیح

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی بنچز 14 نومبر سے مقدمات کاآغاز کریں گے،جسٹس امین کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئینی بنچز کی تشکیل اور مقدمات کی سماعت کے معاملے پر جسٹس امین الدین خان کی زیر صدارت ایک گھنٹہ طویل اہم اجلاس ہوا جس میں جسٹس جمال مندو خیال نے شرکت کی ،جسٹس علی مظہر ٹیلی فونک کال کے ذریعے شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئینی بنچز کیلئے کیلئے مشاورت کی گئی،جسٹس علی مظہر کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی زیرصدارت آئینی بنچز کی تشکیل کیلئے اجلاس ہوگا،کمیٹی نے فیصلہ کیا پہلے پرانے کیسز کو ترجیح دی جائے گی، اعلامیے کے مطابق جسٹس عائشہ ملک 14 اور 15 نومبر کو دستیاب نہیں ہوں گی باقی6دستیاب ججز 14 اور 15 نومبر کو آئینی کیسز سنیں گے،رجسٹرار کو بنچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی، جسٹس علی مظہر کی اسلام آباد واپسی کے بعد کمیٹی کا آئندہ اجلاس 13 نومبر کو ہوگا۔