اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قاضی فائز کی جانب سے ہائیکورٹ بھیجے گئے3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس بلا لیا،ریسرچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں، تینوں جسٹس منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری یاسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس کا سیکرٹری ،سینئر پرائیویٹ سیکرٹری عارف کو گریڈ 20 میں ایگزیکٹو افسر تعینات کردیا گیا،واضح رہے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر تینوں ریسرچرز کو لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا تھا۔
چیف جسٹس نے3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس بلا لیا

















