اسلام آباد :(بیورورپورٹ)آئینی ترامیم پر اہم بیٹھک بے نتیجہ،خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں مسودات کاتبادلہ،اتفاق رائے نہ ہونے پر اجلاس بلا لیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی زیر صدارت ہونےوالے خصوصی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، فضل الرحمن، بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی،حکومت ،پیپلز پارٹی کا مسودہ کمیٹی اراکین کے حوالے کیا گیا،کوئی اتفاق رائے نہ ہونے پر اجلاس دوبارہ بلا لیا گیا۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہانمبرز پورے ہیں پھر بھی اتفاق رائے کی کوشش ہے،حکومت ،پیپلز پارٹی نے اپنا مسودہ شیئر کردیا ،جے یو آئی یا اپوزیشن کا کوئی مسودہ نہیں ملا،امید ہے اپوزیشن جماعتوں کےساتھ بامعنی گفتگو ہو گی،وزیر قانون نے واضح کیا دو تہائی اکثریت کےلئے نمبر پورے ہیں تاہم حکومت اپنا زور لگانے کی بجائے اتفاق رائے چاہتی ہے، پوری کوشش ہو گی تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے متفقہ مسودہ لا سکوںاگر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت کا موقف وقت ضائع نہ کیا جائے درست ہو گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاپی ٹی آئی بامقصد بات کرے، پی ٹی آئی اگر معاملہ سبوتاژکرناچاہتی توپھرلٹکایا نہیں جاسکتا، فضل الرحمن نے کہا آئینی ترمیم پرجے یو آئی کی تجاویز بھی زیر بحث آئیں، کوشش ہے اتفاق رائے پیدا ہوجائے، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کب تک اتفاق رائے ہو جائے گا، معاملے پر مزید مشاورت ہوگی،حکومت نے پہلی مرتبہ اپنا ڈرافٹ شیئر کیا ، پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی تجاویز پیش کی گئیں،اپوزیشن کی ترامیم مان لی گئیں تواتفاق رائے ہوجائےگا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہاابھی تک کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا،کوئی کہہ رہا ہے میڈیا کو لیک ہونے والا ڈرافٹ اصلی ہے کوئی کہتا فیک ہے، اجلاس میںکسی کو پورا ڈرافٹ نہیں دیا گیا،عامر ڈوگر نے کہا دونوں ڈرافٹ مل گئے،پارٹی سے مشاورت کریں گے،حکومتی ڈرافٹ میں ابہام موجود ہے، کسی ایک پارٹی کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہئے۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہااجلاس میں کافی تجاویز سامنے آئیں، ہیجان کی کیفیت کم ازکم ختم ہوگئی ،اپنی اور بار باڈیز کی تجاویز سامنے رکھیں ،بتایا گیاجوڈیشل کمیشن کو کیسے ہونا چاہیے ججز کے احتساب کا نظام کیسا ہو،پی ٹی آئی نے مسودہ دیکھنے کےلئے وقت مانگا رائے نہیں دی،اپوزیشن نے اپنا مسودہ ابھی تک نہیں دیا،وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کمیٹی کی کوشش ہو گی تمام جماعتوں کا موقف سنا جائے، کوشش ہے اٹھارویں ترمیم کی طرح مشترکہ مسودے پر متفق ہو جائیں۔
دریں اثنا بلاول بھٹوزرداری نے فضل الرحمن سے ملاقات کی ،ملاقات فضل الرحمن کے گھر پر ہوئی، پی پی وفد میں نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو شامل تھے،مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کی گئی۔
علاوہ ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاحکومتی ترمیم کا تصور قبول نہیں،موقف پر قائم ہیں،جے یوآئی کی تجاویز مان لی جائیں تو اتفاق ہوسکتا ہے،حکومتی مسودے کی کاپیا ں وکلا دیکھیں گے،جے یو آئی،پیپلز پارٹی متفقہ مسودے کی طرف آگے بڑھیں، حکومت کی دوسری اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔
امیر جے یوآئی نے کہااپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے کی طرف جانا چاہتے ہیں، بہت ہی مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں، بشرطیکہ جے یوآئی کی تجاویز قبول کریں،تجاویز پر آمادگی ہوجائے گی توووٹ دینے کے قابل ہوں گے ،کوشش کررہے ہیں قابل اعتراض مواد کو مکمل صاف کیا جائے،19 ویں ترمیم ختم ،18 ویں ترمیم کو بحال کیا جائے، پارٹی مو¿قف کو عوام کی پذیرائی ملی ،عدلیہ کو خدا کیلئے سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہ کرو، آئینی عدالت ہو یا بنچ، دونوں ایک دوسرے کے متبادل ہوسکتے ہیں، معاملہ بنچ کی صورت طے ہو یاعدالت کی صورت بات اصول کی ہے،آئینی و سیاسی معاملات کو الگ عدالت سنے جبکہ دیگر عدالتیں عوام کو بروقت انصاف دیں، اپنا مسودہ تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی کو پیش کریں گے، چیف جسٹس 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے تو ٹھیک ہے۔
فضل الرحمن نے کہاووٹ دینا ہوتا تو دے چکے ہوتے، حکومت کی جانب سے نمبر ز پورے ہونے کاکہنابد دیانتی ہے،ایس سی او میں آنے والوں کا دل وجان سے استقبال کریں گے، کانفرنس کو پرامن طور پر ہونا چاہیے اگر کوئی مظاہرے کرےگا تو مناسب نہیں ہوگا۔
مزید برآں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاپی ٹی آئی ترامیم کیلئے وقت مانگنے کےساتھ دھمکیاں بھی دے رہی ہے لہٰذا ایک مو¿قف پر آنا ہوگا،کمیٹی میں تمام جماعتوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، پیپلز پارٹی نے اپنا ڈرافٹ پیش کیا،حکومت نے وکلا تنظیموں سے ہونے والی مشاورت سے آگاہ کیا ،میری کوشش ہوگی تمام جماعتوں کو ساتھ ملاو¿ں اور حکومت کو مشترکہ مسودہ پیش کروں،چیئرمین پی پی نے کہاوزیر قانون نے وکلا برادری کی تجاویز پیش کیں،کمیٹی میں حکومت کی تجاویز بھی آئیںاگرحکومت واقعی دوتہائی اکثریت رکھتی ہے اورمشترکہ مسودہ لاناچاہتی ہے تو بہترین کام ہے لیکن حکومت دیگرسارے کام چھوڑکرکب تک انتظارکرے مشترکہ ڈرافٹ بن جائے،چاہتے ہیں جنوبی پنجاب صوبے کی بات کی جائے، طے کرلیا ایس سی او اجلاس سے پہلے ترمیم نہیں آئے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاچاہتے ہیں وفاق کےساتھ صوبائی سطح پر بھی معاملات چلانے کیلئے آئینی عدالت قائم کی جائے جبکہ یہ چیز ن لیگ کے مسودے میں شامل نہیں ،امید رکھنی چاہیے آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا ہو جائے گا، سیاسی جماعتوں کا کام یہی ہے اتفاق رائے سے مسائل کا حل نکالیں،فضل الرحمن اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے تیار ہیں،آرٹیکل 63 اے پر نظر ثانی فیصلہ آنے کے بعد حکومت کی ضرور سوچ ہو گی جلد نمبرز پورے ہوں لیکن میں حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اتفاق رائے سے قانون سازی کی جائے۔
چیئرمین پی پی نے کہاسپریم عدالت بنانے کی بات نہیں کر رہے ،آئین سپریم ہوناچاہیے اورآئین کی تشریح دینے والے بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں،نواز شریف سے ملاقات اچھی رہی،ماضی میں رہ جانے والا کام اب ہوسکتاہے،جے یو آئی ،پیپلز پارٹی کے ڈرافٹس میں کوئی بڑا فاصلہ نہیں،محنت کا پھل نکلے گا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کا آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا،پی پی نے وفاق طرز پر صوبوں میں بھی صوبائی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دےدی۔
ترمیم میں کہا گیا آئینی ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے، آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت 3سال ہونی چاہیے،صوبائی آئینی عدالت صوبائی دارالخلافہ میں قائم ،الگ چیف جسٹس ہونا چاہیے،ججز کی تقرری 11رکنی کمیٹی کرے گی، آئینی عدالت کے چیف جسٹس وفاقی وصوبائی آئینی عدالتوں کے ججز تقرری کمیٹیوں کے سربراہ ہوں گے۔
پی پی کی ترمیم میں کہا گیاقومی اسمبلی ،سینٹ سے 2، 2اراکین کو ججز کمیٹی میں شامل کیا جائے گا، صوبائی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی آئینی عدالت کے ججز کے نام آئینی کمیٹی کو ارسا ل کریں گے، آرٹیکل 209کے تحت ججز کو عہدے سے ہٹانے کا طریقہ بھی وضع کیا جائے،آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کو ججز ہٹانے کااختیار ہوگا، کمیشن میں چیف جسٹس آئینی عدالت کے علاوہ 2 سینئر ججز اور 2صوبائی آئینی عدالت کے ججز شامل ہوں گے، ججز کی تعیناتی کےلئے آئینی کمیشن کا قیام عمل میں لایاجائے گا،صوبائی سطح پر بھی آئینی کمیشن ججز کی تعیناتی کامعاملہ دیکھے گا۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















