لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے میرے گلے میں رسی ڈال کر وزیراعظم ہاوس سے باہر نکالنے کا کہنے والا آج خود جیل میں ہے، عمران خان اتنے بڑے بول نہیں بولا کرو جیسا کرو گے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو۔
لاہور میں قرضہ سکیم سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کتنی عمدہ بات قرض بھی دیا جا رہا ہے اور ایک پیسہ بھی سود نہیں لیا جا رہا اگر عوام کے نمائندوں کو ملک میں کام کرنے دیا جاتا تو کوئی شخص بھی بے گھر نہ ہوتا ،میرے پہلے دور حکومت میں ایسی بہت سی سکیمیں شروع کیں لیکن فارغ کر دیا گیا اور دوسرے دور میں بھی ایسا ہی ہوا، 2 قدم آگے چلتے تو 8 قدم پیچھے دھکیل دیا جاتا
نوازشریف نے کہان لیگ جتنا کام کس حکومت نے کیا ہے؟ موٹر وے کس نے بنائیں؟ لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی؟ دہشتگردی مسلم لیگ ن نے ختم کی، ملک کو ایٹمی ملک بنایا، اورنج لائن مسلم لیگ ن نے بنائی جواب میں ایک ارب درخت اور 350ڈیمز بنانے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں منصوبے کہاں گئے؟، مریم نواز اور شہباز شریف بجلی سستا کرنے کی بہت کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف نے عندیہ دیا بجلی کے نرخ بہت بڑھ گئے ،مسئلے کو حل کرنے کےلئے وفاقی حکومت سولر پینل کی طرف جائے گی تاکہ زیادہ نرخوں کا جھگڑا ہی ختم ہوجائے مگر وقت لگے گا کیونکہ منصوبے کےلئے خطیر رقم درکار ہے۔
قائد ن لیگ نے کہاآئی ایم ایف کو خدا حافظ کہتے ہیں لیکن مخالفین آ کر دوبارہ آئی ایم ایف کو لے آتے ہیں،کہتے ہیں پنجاب پر یلغار کرنے آ رہے ہیں کیا دونوں صوبوں میں لڑائی کرانا چاہتے ہیں؟ آپ کے عزائم کیا ہیں؟ جیل سے کال آتی ہے احتجاج کرو کیا وہاں سے کبھی فلاحی منصوبوں کی کال آئی؟، خیبرپختونخو کے ہسپتالوں میں عوام کےلئے کوئی سہولت نہیں اسی لیے وہاں کے مریض پنجاب آتے ہیں، پوچھا جائے ایک ارب درخت، ہاوسنگ سکیم اور دیگر سکیمیں کہاں ہیں؟ پنجاب پر حملہ کرنے آتے ہیں اگر مقابلہ کرنا چاہتے ہو تو اپنے صوبے میں عوام کی خدمت کرو، ہیلتھ کارڈ، کسان کارڈ، قرضہ سکیمیں و دیگر سہولتیں دو۔
ن لیگ کے سربراہ نے کہا بھیڑ بکریوں کی طرح پی ٹی آئی کے پیچھے چلنے والے ان سے پوچھیں 50لاکھ گھر کدھر ہیں؟ ان کی کارکردگی صفر ہے اور مار دھاڑ میں نمبر ون ہیں، یہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ان کا کام ہی سڑکوں پر احتجاج کرنا ہے ہم نے یہ موٹرویز احتجاج کے لیے نہیں بنائیں انہیں جہاں موقع ملتا ہے احتجاج کرنے لگتے ہیں، پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 4ماہ احتجاج کیا میں وزیراعظم ہاوس میں تھا احتجاج میں کہا گیا میں نواز شریف کے گلے میں رسی ڈال کر اسے وزیراعظم ہاوس سے باہر نکالوں گا،یہ الفاظ اس شخص کے ہیں جو جیل میں، اسی طرح آئی جی، چیف سیکرٹری اور دیگر کو دھمکی دی گئی چھوڑوں گا نہیں اور جیلوں میں ڈالوں گا،نواز شریف نے عمران خان کو مشورہ دیا اتنے بڑے بڑے بول نہیں بولا کرو عاجزی سیکھو عاجزی اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو، جیسا کروگے ویسا بھرو گے، انہوں نے انگریزی مثال دی جو کرو گے سامنے آئے گا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















