سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا،حکومت نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں واقع علاقے سنجگانی میں ہونےوالے تحریک انصاف کے جلسے میں کی گئی تقاریر پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا جس کے تحت تقاریر کرنے والے رہنماوں کےخلاف بغاوت کے مقدمے درج کیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت قانون کی وساطت سے بغاوت کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے سیشن 196 درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئین کی شق ناقابل ضمانت جبکہ گرفتاری کیلئے پولیس کو بھی وارنٹ کی ضرورت نہیں ہے،ذرائع کے مطابق وزارت قانون اوروفاقی پراسیکیوٹرجنرل دونوں نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی جس کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور پھر باقاعدہ پی ٹی آئی قیادت کےخلاف درخواست دی جائے گی۔