راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشکلات میں اضافہ،دہشتگردی کے 2نئے مقدمات درج،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت سینکڑوں رہنماوکارکن بھی نامزد،متعدد کو گرفتار کرلیا گیا،عمران خان ،گنڈا پور کیخلاف مقدمات تھانہ نیو ٹاون ،سول لائن پولیس نے درج کیے۔
ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیراعظم نے اڈیالہ جیل سے مظاہروں کی کال دی ،کارکنوں کو قومی اداروں کےخلاف اکسایا،مقدمے میںاقدام قتل ،دہشتگردی کی 2 دفعات ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی شامل ہے،45 پی ٹی آئی رہنما و کارکنوںکو بھی نامزد کیا گیا۔
ادھر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف 4تھانوں میں مقدمات درج کر لئے،مقدمات تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاون اور تھانہ آر اے بازار میں درج کئے گئے،مقدمے میں سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس، اعجاز خان، عامر مغل سمیت 100 سے زائد رہنماو¿ں و کارکنوں کو نامزد کیا گیا ، مقدمے میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں،پولیس نے سمابیہ طاہرسمیت 103کارکنوں کو گرفتار کرلیا،12خواتین بھی شامل ہیں۔
عمران پر2نئے مقدمات درج،گنڈا پوردیگر بھی نامزد،متعدد گرفتار
















