شبلی فراز کا نام ایک ہفتے میں ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد: ( ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شبلی فراز کا نام ایک ہفتے میں ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔

سینیٹر شبلی فراز کا نام عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس طارق محمود سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا ابھی تک نام نہیں نکالاگیاکیا؟ وکیل نے جواب دیا بتا رہے ہیں نہ رپورٹ دے رہے ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا معاملات وہاں اسمبلی میں کیوں نہیں بتاتے پارلیمنٹیرین ہیں، وکیل نے بتایا وہاں تو اس سے الٹا ہی کام کیا جارہاہے،سپیکر صاحب بھی کہتے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کو آگاہ کیاجائے اور عملدرآمد نہیں ہوتا تو سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔