پنجاب کی 3انسداد دہشتگردی عدالتوں میں ججز کی تقرری

لاہور:(کورٹ رپورٹر) پنجاب کی 3انسداد دہشتگردی عدالتوں میں ججز تقرری کاعمل مکمل کرلیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی جانب سے بھجوائے گئے 3ججز کو اے ٹی سی عدالتوں میں تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج جاوید اقبال اے ٹی سی جج فیصل آباد، سیشن جج نعیم شیخ اے ٹی سی جج سرگودھا اورسیشن جج امجد علی شاہ کی اے ٹی سی جج راولپنڈی تعیناتی کردی گئی۔