لاہور(مرزا ندیم بیگ) لیڈیز محررلائن کی ویڈیو کا معاملہ، ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو پولیس افسران کی انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدائت، ایس پی ہیڈکوارٹر احمد زنیر چیمہ نے مشرق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیڈیز محرر کانسٹیبل اقصیٰ عزیز کو انکوائری کی بعد معطل کردیا گیا ہے۔ ویڈیو ایک سال پرانی ہے جس پر سخت محکمانہ کارروائی کرکے انکوائری رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ۔ کانسٹیبل کرن کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ،آر آئی لیڈیز انسپکٹر فرحت کو شوکاز نوٹس جاری، انکوائری رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدائت کی ہے اس کے علاوہ آپریٹر کانسٹیبل عرفان کو شوکاز نوٹس جاری انکوائری رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ایس پی ہیڈکوارٹر کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت قبول نہیں سخت ایکشن لیا جائیگا۔
کرپشن،اختیارات سے تجاوز کسی صورت قبول نہیں سخت ایکشن لیا جائیگا: احمد زنیر چیمہ

















