تہران (مشرق نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز کے پھٹنے کے واقعات کے بعد اپنے اہلکاروں کے تمام مواصلاتی آلات کے معائنے اور جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے تمام کمانڈرز اور اہلکاروں کو ہدایت جاری کی ہے مواصلاتی آلات کی سکیورٹی کلیئرنس ملنے تک ان کا استعمال نہ کریں،پاسداران انقلاب نے کہا تمام مواصلاتی آلات کا معائنہ کیا جائے گا جو چین یا روس سمیت دیگر ممالک سے برآمد کیے گئے ہیں بلکہ وہ بھی جنھیں مقامی سطح پر بھی تیار کیا گیا ہو،ایران کے پاسداران انقلاب کے 2 کمانڈرز نے میڈیاسے گفتگو میں بتایا احکامات لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال سیکڑوں پیجرز کے تباہ ہونے کے بعد جاری کیے گئے، خدشہ ہے اسی طرح پاسداران انقلاب کے کمانڈرز کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے اس لیے سکیورٹی کلیئرنس ضروری ہے۔
پیجرز دھماکے، پاسداران انقلاب نے کمانڈرز، اہلکاروں کو مواصلاتی آلات کے استعمال سے روک دیا

















