بنیادی حقوق کے منافی کسی ترمیم کاحصہ نہیں بنیں گے،جے یوآئی

کراچی:(بیورورپورٹ) جے یوآئی نے بنیادی حقوق کے منافی کسی ترمیم کاحصہ نہ بننے کااعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر فوری انتخابات کرانے کامطالبہ کردیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام عبدالغفور حیدری نے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہاآئینی ترامیم پر جے یو آئی نے اپنا واضح موقف دیا، پوری قوم کو مشکل سے بچا لیا ،آئین کو کھیل نہ بنائیں اگر ترمیم کرنی ہے تو تقاضے بھی پورے کریں، آئین میں آرڈیننس کی کوئی اہمیت نہیں ،صرف وقتی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، بلوچستان میں 2نوجوان پوری قومی شاہراہ بند کر دیتے ہیں، صوبے کے حالات موجودہ نہج پر کیسے پہنچے؟ بلوچستان کے وسائل پر وفاق نے قبضہ کیا ہوا ہے، طاقت کا استعمال کیا جائے گا تو مزید خرابیاں پیدا ہوں گی۔

غفور حیدری نے کہاکچے کا چھوٹا سا علاقہ ہے مگر آئے دن لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے، علاقوں میں کہیں بھی حکومتی رٹ دکھائی نہیں دے رہی، حکومت مزید نہیں چل سکتی ،فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں۔