مہلک امراض سے نبرد آزما پولیس ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے :آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم اور مسلسل مصروف عمل ہیں اور اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے تحت آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے 4 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ امراض سے نبرد آزما پولیس ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پولیس ویلفیئر فنڈ سے علاج معالجے میں معاونت میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔ دریں اثناءآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹرز سے ڈی ایس پی عہدے پر پروموٹ ہونے والے 28 افسران کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 28 افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز کے والدین، بچوں اور اہل خانہ نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پروموشنز اور ویلفیئر کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت، بے خوف حفاظت کریں، جدید ٹیکنالوجی، ایڈوانس انفارمیشن کا استعمال، بہترین سروس ڈیلیوری، انصاف کی باآسانی فراہمی یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبلری کامیاب پولیسنگ کی بنیادی اکائی ہے، مستقل رابطہ اور مسائل کا حل ترجیح بنائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ کھلی کچہریاں لگائیں، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کے ایس او پیز اور پروٹوکولز پر عملدرآمد کروائیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس میں بھرتی، پروموشن، پوسٹنگز میں سفارش کلچر کا خاتمہ یقینی بنایا گیا ہے، فورس کا شفافیت پر مبنی سروس سٹرکچر اور پروموشن سسٹم پر اعتماد بڑھا ہے، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز/ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا اس موقع پر موجود تھے۔علاوہ ازیں پنجاب پولیس کے ایک اور جوان نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کر لیا ہے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید پولیس اہلکار ارشد رو¿ف کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید اہلکار ارشد رو¿ف کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا، آئی جی پنجاب کی شہید کے بھائیوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل ارشد رو¿ف نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کیا، پنجاب پولیس شہید ارشد کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ارشد رو¿ف شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر میں کوئی کمی نہیں آئیگی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ارشد رو¿ف جیسے 1600 شہداءاور 1700 غازیوں کی امین فورس ہے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ارشد رو¿ف پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔