قائد کے پاکستان میں کسی کو لسانی، طبقاتی، گروہی بنیادوں پر فوقیت حاصل نہیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے قائد اعظم کی جرات مندانہ قیادت کے بغیر آزاد وطن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا، قائد اعظم کا یہ احسان تاقیامت نہیں اتار سکتے کہ آج ہم بحیثیت قوم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں، قائد اعظم کی 76 ویں برسی اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے قائد اعظم کی سیاسی بصیرت اور ولولہ انگیز قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا آج قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی جتنی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی، انتھک جدوجہد، غیر متزلزل عزم، بلند حوصلہ اور ایمانداری قائد اعظم کی شخصیت کو ممتاز کرتے ہیں، قائد کے پاکستان میں کسی کو لسانی، طبقاتی اور گروہی بنیادوں پر فوقیت حاصل نہیں،وزیر داخلہ نے واضح کیا قائد اعظم کے پاکستان میں اقلیتوں سمیت ہر ایک کو یکساں حقوق حاصل ہیں، بدقسمتی سے قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر عمل نہ کرکے ہم اقوام عالم میں پیچھے رہ گئے ہیں، قائد اعظم کے سنہری اصول اور درخشاں فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، قائد اعظم کے فرمودات پر چلنے میں ہی پاکستان کی ترقی کا راز مضمر ہے۔