عمران غزہ میں قتل عام کرنےوالے قصائیوں کےساتھ کھڑا ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے عمران خان غزہ میں قتل عام کرنےوالے قصائیوں کےساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے۔

اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہااسرائیل کئی دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی کی حمایت کر رہا ہے،عمران خان نے لندن میں انتخابات میں مسلمان کی بجائے یہودی کی مہم چلائی ،بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی تشخص کوخراب کیا، بات سامنے آگئی اسرائیل نے عمران خان کو سیاسی طور پر گود لیا ہوا ہے۔