اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے عمران خان ،پی ٹی آئی کو ”اسرائیلی سیاسی برانڈ“ قرار دیتے ہوئے کہاہے اسرائیل ٹائمز نے پاکستان میں ”انقلاب“اور ”تبدیلی“لانے کی حقیقت کھول دی ،انکشاف کے بعد 9 مئی کی منصوبہ سازی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہو گئیں،”فارن فنڈنگ“اور ”سماجی خدمت“پلاننگ کا حصہ ،مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ و خارجہ پالیسی کو بدلنا تھا۔
رانا ثنا نے کہاپاکستان کو جوہری ملک بنانے، سی پیک لانے اور معاشی ترقی کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیجانے والے نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر پوری طرح سمجھ آ جاتی ہے،اسرائیل نے نیازی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا ، امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور ہوئی ،تانے بانے سب کھل کر سامنے آ گئے۔
مشیر وزیراعظم نے کہاعمران نیازی ،پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے ”اسلامی ٹچ“دے کر مسلمانوں میں مقبول بنانے کی منظم کوشش کی گئی،پاکستان سمیت ہر مسلمان کو فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے ”سیاسی برانڈ“کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ،ٹھوس حقائق بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسیوں نہیں، ڈوب مرنے کی ضرورت ہے
عمران اسرائیلی سیاسی برانڈ،پی ٹی آئی کو ڈوب مرنے کی ضرورت ہے،رانا ثنا

















