پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ کوئی امکان ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (مشرق نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے نہ تو مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ کوئی امکان ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلے 9 مئی کے کیس کا فیصلہ ہو جانے دیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آزادی کے حوالے سے برطانوی حکام سے بات ہوئی، پہلے وہ ہمیں آزادی کے حوالے سے طعنے دیتے تھے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ساوتھ پورٹ کے واقعے کے بعد ملوث افراد کے خلاف برطانیہ میں تیزی کے ساتھ انصاف کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں سماعت کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔