دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس 11 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عدالت عظمیٰ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس 11 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ سماعت کرےگا۔

اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، چیئرمین این ایچ اے، چیئرمین واپڈا، چیئرمین ایف بی آر ،گورنر سٹیٹ بینک، نیشنل بینک اور چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔