اسرائیلی اخبار نے پھر ثابت کردیا عمران خان کن کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہے،ن لیگ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ن لیگ نے کہاہے ٹائمز آف اسرائیل نے پھر ثابت کردیا عمران خان کن کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر طلال چودھری نے ردعمل دیتے ہوئے کہااسرائیلی اخبار نے مہر تصدیق لگا دی جو عرصے سے کہی جا رہی ہے،جمائما گولڈ سمتھ ہر مشکل میں بانی پی ٹی آئی کی مدد کرتی ہیں،گولڈ سمتھ خاندان ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،اسرائیلی مفادات کے تحفظ کےلئے بانی پی ٹی آئی کو لیڈر بنایا گیا اور فنڈز دئیے گئے۔

لیگی رہنما نے کہا پی ٹی آئی ایک نہیں 100جلسے کرے لیکن دوبارہ 9مئی نہیں ہونے دیں گے، پی ٹی آئی کو جلسہ کرنا ہے تو آئین اور قانون کے دائرہ میں رہ کر کرے، جلسے کریں لیکن رنگ بازی اور شعبدے بازی نہ کریں،وزیر اعلیٰ کے پی کہتے ہیں کرینیں لے کر آﺅں گا!آپ اپنی پرفارمنس لے کر آئیں،عوام کے پیسوں سے اسلام آباد پر چڑھائی نہ کریں

علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے ٹائمز آف اسرائیل نے ایک بار پھر ثابت کردیا بانی پی ٹی آئی کن کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہے،بانی پی ٹی آئی کے پس پردہ آقا اپنے لاڈلے کو ریسکیو کرنے کی منصوبہ بندی بنا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان اور قومی سلامتی کےلئے خطرہ ہے،ن خدشات کا اظہار پہلے ہی محب وطن سیاستدان کرچکے ہیں جو آج ثابت حقیت ہے، نفرت کی سیاست اور جلاو گھیراو کا پرچار اور9 مئی بانی پی ٹی آئی کی ہی سازش ہے، فتنہ پارٹی نے بیرونی فنڈنگ لیکر جس طرح ملک میں فتنہ گری کی وہ قابل معافی نہیں۔