فتنہ الخوارج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،پاکستان تاقیامت قائم رہے گا،عطا تارڑ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر گئے ،والد کرنل ریٹائرڈ بدر الدین و دیگر لواحقین سے ملاقات کی،اظہار تعزیت کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کیپٹن احمد بدر شہید فخر ہےں، قوم قربانی کبھی نہیں بھولے گی،شہید کے والد نے عظیم و باہمت باپ ہونے کا ثبوت دیا،اپنے گھروں میں احمد بدر شہید جیسے شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے محفوظ ہیں،فتنہ الخوارج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،پاکستان تاقیامت قائم رہے گا۔

کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کرنل ریٹائرڈ بدر الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے فخر ہے میں شہید کا والد ہوں، میرا سر فخر سے بلند ہوگیا،جذبات کے اظہار پر پورے ملک کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔