اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات سونپ دئیے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 میں ترمیم کی منظوری دےدی ، دہشتگردی کے شبے میں کسی بھی مشکوک شخص کوحراست میں لیا جاسکے گا،انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کیلئے قانون سازی کی جائےگی۔
ترمیم سے سکیورٹی فورسزکودہشتگردی کیخلاف موثرآپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملے گا،انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنےوالے اداروں پرمشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات تفویض

















