احمد خان بھچر پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ون کے چیئرمین منتخب

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ون کاچیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

ممبر صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ،ممبر صوبائی اسمبلی اویس قائمہ کمیٹی خوراک ،ممبر صوبائی اسمبلی حافظ فرحت عباس قائمہ کمیٹی انوائرمنٹ پروٹیکشن ،ممبر صوبائی اسمبلی حسن علی قائمہ کمیٹی یوتھ افیئرز ، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورزم جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی عدنان ڈوگر کو قائمہ کمیٹی برائے جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی گیری کا چیئرمین منتخب کیا گیا،اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ۔