آئی ایم ایف نے بجلی ریلیف پرکوئی رابطہ نہیں کیا :عظمیٰ بخاری

لاہور :( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر ابھی تک وفاق یا پنجاب سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

اپنے بیان میںعظمیٰ بخاری نے کہاآئی ایم ایف کی جانب سے تحریری یا آفیشل پریس ریلیز بھی جاری نہیں کی گئی، میڈیا کو ملکی معاملات پر قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔