شاہ رخ خان پہلی بار بھارت کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل

ممبئی(ایم این پی)سپر سٹار شاہ رخ خان پہلی بار بھارت کے امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنا نے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 7,300 کروڑ روپے لگایا گیا ۔

فہرست میں شمولیت کا سبب مختلف شعبوں میں کامیاب سرمایہ کاری ہے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کرکٹ ٹیم اور پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ شامل ہیں، شاہ رخ خان کو سوشل میڈیا پر بھی سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔