حکومت نے ملک کو درپیش چیلنجز میں فضل الرحمن سے مدد اور حمایت مانگ لی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بڑی سیاسی پیشرفت،وزیراعظم کی فضل الرحمن سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت کی گئی،شہباز شریف وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کیلئے گھر پہنچے توفضل الرحمن نے پرجوش استقبال کیا،وفد میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی ،عطا تارڑ شامل تھے۔

شہباز شریف نے جے یو آئی سربراہ کی خیریت پوچھی ،گلدستہ پیش کیا،دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کی اندورنی کہانی کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک کو درپیش چیلنجز میں فضل الرحمن سے مدد اور حمایت مانگ لی،ملاقاتوں کا مقصد فضل الرحمن کی ناراضی دور کرنا اور منانا ہے، صدر ،وزیراعظم نے یقین دلایا فضل الرحمن کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا فضل الرحمن جمہوری سوچ رکھنے والے زیرک سیاستدان ہیں،ہمیشہ کی طرح جمہوری سیاسی سوچ کےساتھ آگے چلیں، یقین ہے فضل الرحمن انتشاری ٹولے کی سیاست کو مسترد کریں گے،آپ کے تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔