پی ٹی آئی والے اقتدار میں آنے کیلئے این آر او مانگ رہے ہیں: طلال چوہدری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گروپ بندی کا شکار ہے، یہ لوگ اقتدار میں آنے کیلئے این آر او مانگ رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے خلاف کرپشن کا بیانیہ گھڑنے والے سکینڈلز کے ریکارڈز توڑتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر تقسیم اور گروپس کھل کر سامنے آ چکے ہیں جن کا مقصد کرپشن کی رقم میں سے زیادہ سے زیادہ حصہ وصول کرنا ہے، دراصل یہ ان کی اقتدار پر تک پہنچنے کی لڑائی ہے۔انہوںنے کہاکہ اپنے آپ کو انقلابی اور نظام میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اقتدار تک پہنچنے کیلئے کوئی بھی کندھا چاہتے ہیں، پورا ملک پھر سے اپنے آپ کو انقلابی جماعت کہنے والوں کا تماشا دیکھ رہا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ یہ اپنے کیسوں کو معاف کرانے کیلئے این ار او چاہتے ہیں اور اقتدار میں پہنچنے کے بعد کرپشن اور لوٹ مار کے پیسے کا زیادہ سے زیادہ حصہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بنے ابھی 4 مہینے نہیں ہوئے تھے اور سکینڈلز کے ریکارڈز توڑے جا رہے ہیں، جس وزیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایت لگائی کہ وہاں پر سڑکیں بنانے کیلئے مختص رقم سڑکوں کی تعمیر کی بجائے وزیراعلیٰ اور باقی رہنماو¿ں تک جا رہی ہے، اسی وزیر کو فارغ کر دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے یہ پہلی دفعہ نہیں کیا جس نے بھی شکایت لگائی، چاہے وہ اکبر ایس بابر ہو یا دوسرے بانی پارٹی رہنما ہوں، انہوں نے ہمیشہ نشاندہی کرنے والوں کو فارغ کیا اور کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کو انہوں نے ہمیشہ تحفظ دیا۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے کہا کہ بنی گالہ سے بانی پی ٹی آئی خود ہدایات دیتے رہے ،اس کی کئی مثالیں موجود ہیں، اس وزیر سے پہلے بھی جس نے شکایت لگائی اسے فارغ کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پورا بیانیہ ہی دوسروں کے خلاف کرپشن کی بنیاد پر گھڑا گیا مگر ان پر یہ کیس حقیقت پر مبنی ہیں جس کے بے شمار ثبوت موجود ہیں، 190 ملین پاو¿نڈ، توشہ خانہ ،پشاور میٹرو ، سونامی ٹری سمیت کس کس کیس کی بات کی جائے۔