اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان نے پھر دوستی کاہاتھ بڑھا تے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دےدی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں سال 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا،تمام رکن ممالک کے سربراہوں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دےدی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 3دن پہلے بھیجا گیادعوت نامہ موصول ہوگیا تاہم نریندرمودی دیگر مصروفیات کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
پاکستان کی مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کی دعوت

















