کراچی: (بیورورپورٹ)ایئرٹریفک سروس کی عدم دستیابی،کابل سے پاکستان آنےوالی پروازوں کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی، سی اے اے نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
نوٹم کے مطابق کابل سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن میں داخلے سے 15 منٹ قبل پائلٹ لازمی آگاہی دیں گے،پاکستان سے کابل جانے والی پروازوں کو دوشنبے کے مقام پر فلائٹ ایریا کنٹرول سینٹر ایئر ٹریفک سروس مہیا کرے گا،سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنز کے کپتانوں کو نوٹم پر لازمی عمل درآمد کی ہدایت کردی۔
کابل سے پاکستان آنےوالی پروازوں کو پیشگی اطلاع دینا لازم

















