لاہور: (ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سربراہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن پروفیسر جاوید اکرم و دیگر عہدیداروں نے ملاقات کی۔
سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان اورایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر وسیم بھی موجود تھے،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور پروفیسر جاوید اکرم کے درمیان کلینیکل آڈٹ و گائیڈ لائینز پرتبادلہ خیال ہوا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہاپاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن پاکستان سمیت پوری دنیا میں طبی شعبہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہے، مریم نوازکے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پروفیسر جاوید اکرم نے کہا پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن نومبر میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے جا رہی ہے، محکمہ صحت کے ساتھ کلینیکل گائیڈ لائینز کے حوالے سے ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے:سلمان رفیق



















