رحیم یار خان:(بیورورپورٹ)”لگتا ہے آج شہید ہو جائینگے“ کچے میں وطن پر قربان ہونے والے اہلکاروں کی آخری ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے راکٹ حملے میں شہید ہونے سے کچھ دیر پہلے کی ہے، ویڈیو میںاہل کارآپس میں شہید ہونے کی بات کررہے ہیں،سنا جا سکتا ہے پولیس اہلکار اپنے ساتھی ابرار کو ازراہ تفنن مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے یہ لو رائفل پکڑو، لگتا ہے آخری وقت آ گیا (یعنی لگتا ہے شہید ہو جائیں گے)۔
پولیس اہل کار گفتگو میں مزید کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں جہاں پر رات کی تاریکی میںڈیوٹی کےلئے جار ہے ہیں وہاں تو کوئی دن کی روشنی میں بھی نہیں آتا۔
”لگتا ہے آج شہید ہو جائینگے“ کچے میں وطن پر قربان اہلکاروں کی آخری ویڈیو وائرل

















