غزہ (مشرق نیوز) اسرائیلی فورسز کی نماز پڑھتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے الدرج میں پناہ گزین کیمپ میں قائم سکول میں 250 سے زائد فلسطینی نماز فجر ادا کر رہے تھے کہ اسرائیل نے ان پر بم برسا دئیے۔ حملے کے نتیجے میں 100سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کے سکول پر گرائے گئے 3 بموں میں سے ہر بم کا وزن 2 ہزار پاونڈ تھا۔ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے سکول میں بے گھرفلسطینیوں نے پنا ہ لے رکھی تھی۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ سکول حماس کا ہیڈ کوارٹر تھا جہاں دہشت گرد موجود تھے جبکہ غزہ کے حکام کا کہناہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر سکول کو نشانہ بنایا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے الدرج کے اسکول پراسرائیلی بمباری کومکمل طورپر جنگی جرم قراردیا ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک39 ہزار 700 فلسطینی شہید اور 91 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل نے نماز پڑھتے فلسطینیوں پرہزاروں پاونڈ وزنی بم گرا دئیے، 100 سے زائد شہید

















