پیپلز پارٹی،ن لیگ گورنر سندھ کی تبدیلی پر متفق،بشیر میمن مضبوط امیدوار

اسلام آباد،کراچی(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی،ن لیگ گورنر سندھ کی تبدیلی پر متفق،نئے گورنر سندھ کیلئے بشیر میمن مضبوط امیدوار بن گئے،ذرائع کے مطابق آئندہ چند دن میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا امکان ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کو افواہ قرار دے دیا،اپنے بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا اگر حکومت ایسا کوئی فیصلہ کرتی تو اعتماد میں لیا جاتا، ایسا کچھ نہیں ہوا، صرف افواہیں ہیں