دہلی:(مشر ق نیوز)بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیش میں حکومتی دھڑن تختے کاالزام پاکستانی آئی ایس آئی پر دھردیا۔
بھارتی میڈیا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہابنگلہ دیش کی انٹیلی جنس رپورٹس میں شیخ حسینہ واجد حکومت گرانے کی ذمہ دار پاکستانی کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہے،احتجاج و حکومت گرانے کا سارا پلان لندن میں آئی ایس آئی کے تعاون سے تیار کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے دعویٰ کیا بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام سربراہ طارق رحمان ،خالدہ ضیا کے بیٹے اور آئی ایس آئی حکام کے درمیان سعودی عرب میں ملاقاتوں کے شواہد موجود ہیں۔
بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ نے الزام عائد کیا پاکستانی فوج ،آئی ایس آئی کا مقصد حسینہ واجد حکومت کو غیر مستحکم کرنا اور پاکستان کی حامی اپوزیشن جماعت بی این پی کو بحال کرنا ہے ،چین نے بھی آئی ایس آئی کے ذریعے مظاہروں کو بڑھانے میں کردار ادا کیا،جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے طلبہ ونگ ،آئی ایس آئی کی حمایت یافتہ اسلامی چھاترا شبیر (آئی سی ایس) نے مظاہروں کو ہوا دی اور حسینہ کی جگہ ایسی حکومت لانے کی پرعزم کوشش میں بدل دیا جو پاکستان ،چین کےلئے دوستانہ ہو،بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیشی انٹیلی جنس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا فنڈنگ کااہم حصہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی اداروں سے آیا ۔
بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیش میں حکومتی دھڑن تختے کاالزام پاکستانی آئی ایس آئی پر دھردیا

















