ٓاسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا اعتراضات کے باوجود جمہوریت آمریت سے بہتر ہے، کوئی بھی اسمبلی قانونی اور آئینی طریقے سے رخصت نہیں ہوئی،اسمبلیوں کو پیک اپ کر کے ختم کردیا جاتا تھا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا آئین پارلیمنٹ کو جو طاقت دیتا ہے وہ کسی دوسرے ادارے کے پاس نہیں، تاریخ دیکھ لیں50سال میں کوئی بھی اسمبلی قانونی اور آئینی طریقے سے رخصت نہیں ہوئی،اختلافات اپنی جگہ صحیح ہوں یا غلط ہوں، اعتراض الگ چیز،سسٹم پرسوالیہ نشان نہ لگائیں، سپورٹ نہیں کرسکتے تو نفی بھی نہ کی جائے، اداروں پرحملہ نہیں ہوناچاہیے، آئینی حدود سے تجاوز ہوگا تو پھرجمہوریت کمزور ہوگی۔
خواجہ آصف نے کہاایوان کو کمزور کرنے کی بجائے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ، پارلیمنٹ قانون بناتی ہے،دوسرے ادارے تشریح کرتے ہیں،پوری قوم کشمیر پر متفق ہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمدنہیں ہورہا، ہماری کمٹمنٹ خون سے لکھی گئی ہے۔
اعتراضات کے باوجود جمہوریت آمریت سے بہتر ہے :خواجہ آصف
















