لاہور (مشرق نیوز) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کا 25واں پارہ بھی لکھ لیا ۔ رابی پیرزادہ گزشتہ دو سالوں سے قرآن مجید اپنے ہاتھ سے لکھ رہی ہیں اور اب تک وہ قرآن مجید کے 25 پارے لکھ چکی ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہ 20024کے آخر تک قرآن مجید مکمل کر لیں گی ۔ رابی پیرزادہ قرآن مجید ہاتھ سے لکھنے کا کام مکمل ہونے پر ایک تقریب کا بھی انعقاد کریں گی ۔
رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کا 25واں پارہ لکھ لیا



















