ٹانک ، ججز کے قافلے پر حملہ، 2پولیس اہلکار شہید،لاہور میں پی ٹی آئی رہنما قتل

ڈی آئی خان،لاہور:(مشرق نیوز،کرائم رپورٹر) ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملہ،سکواڈ میں شامل 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے سنگم پر ایڈیشنل جج ٹانک حسنین، ایڈیشنل سیشن جج ساوتھ اور سینئر سول جج مہ جبین کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، اپر وزیرستان پولیس کے 2 جوان عبداللہ اور کانسٹیبل صمد خان نے جام شہادت نوش کیا،حملے میںججز محفوظ رہے،علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی گئی،ادھر صدر آصف زرداری نے ججوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب لاہور میںپی ٹی آئی کے مقامی رہنما کو قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق ویلنشیا ٹاون میں شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر نشانہ بنایا گیا،حملہ آوروں نے 4 گولیاں ماریں،ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلووں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جائیں گی۔