اسرائیلی سفاکیت،اسماعیل ہینہ کی تعریف پرمسجد اقصیٰ کے امام گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس:(مشرق نیوز)اسرائیلی سفاکیت،مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کرلیا،عرب میڈیا کے مطابق خطبے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی تعریف کرنے پر مسجد اقصیٰ کے 85 سالہ امام شیخ عکرمہ صبری کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا۔

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اور انتہا پسند سیاستدان اتمر بن گویر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں شیخ عکرمہ کی گرفتاری کا اعلان کیا،اتمر بن گویر نے شیخ عکرمہ کی دھندلی تصویر شیئر کی جس کے پس منظر میں اسرائیل کا جھنڈا موجود ہے۔

اتمر بن گویر نے طنزیہ انداز میں لکھا شیخ عکرمہ سے اسی جھنڈے کے زیر سایہ تفتیش کی جارہی ہے جسے وہ بہت پسند کرتے ہیں،اشتعال انگیزی کرنے والوں کیخلاف میری پالیسی زیرو ٹالرنس ہے،کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔